وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے ذمہ دار افسران اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے یہ ہدایات اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ا جلاس کے دوران دیں۔
یہ نظام سگریٹ کھاد چینی اور سیمنٹ کی صنعتوں میں پیداوار جعلی مصنوعات کی نشاندہی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔