Saturday, 27 April 2024, 03:19:07 am
قبائلی علاقوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ
July 29, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کو درپیش مسائل کا حل اور ان کے احساس محرومی کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعرات کے روز پشاور میں ضم شدہ اضلاع کی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں معیاری طبی سہولت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

محمود خان نے قبائلی اضلاع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔اجلاس میں قبائلی اضلاع میں امن عامہ اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.