Tuesday, 30 April 2024, 04:25:57 pm
ایف سی نارتھ خیبرپختونخوا کا کامیاب انسداد سمگلنگ آپریشن،100سے زائد افراد گرفتار
April 16, 2024

فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا نے مختلف علاقوں میں کامیاب انسداد سمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں کارروائیاں کی گئیں اور کھانے پینے کی اشیا، گھریلو بجلی کے آلات، کپڑے، ٹائر، آٹو پارٹس، غیر ملکی تیار کردہ جدید اسلحہ، سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ .

متعلقہ حکام کی نگرانی میں 42 میٹرک ٹن سے زائد ممنوعہ اشیا بشمول سگریٹ، پان، اور غیر ملکی منشیات قبضے میں لے کر جلا دی گئیں۔

ایف سی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری طرح متحرک ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.