شمالی وزیرستان میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاقے میں دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔