Friday, 26 April 2024, 01:40:57 pm
حکومت صوبے میں شعبہ تعلیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ
June 29, 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں شعبہ تعلیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

آج ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹیوں کی سالانہ گرانٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی سال2021-22 کے دوران198 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.