Friday, 29 March 2024, 04:52:37 pm
پاکستان کاآئین عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بناتا ہے، تسنیم احمد قریشی
May 29, 2023

 وزیر مملکت / وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ملک کے عوام کو تعلیم، آزادی اظہار اور مذہبی رسومات سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بناتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں ’’میرا آئین میری آزادی کی ضمانت‘‘ کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ 1973 کے آئین نےتمام وفاقی اکائیوں کے لوگوں کو یکجا کر رکھا ہے اور انہیں آزادی سے سیاسی سرگرمیاں کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے"، وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے مزیدکہا کہ آئین کی تشکیل میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کا اہتمام شہید بھٹو فاؤنڈیشن نے سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا۔

تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، شہید ذوالفقار فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آصف خان، سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر یاسین، ، نائب صدر سرگودھا بار ایسو سی ایشن مس سعدیہ سجاد شیخ نے خطاب کیا ۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان ڈاکٹر ابرار ظہور بھٹی بھی خطاب کرنے والوں میں شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.