Saturday, 27 April 2024, 05:12:55 pm
وزیرداخلہ نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے ایف سی،دیگراداروں کی قربانیوں کوسراہا
March 29, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کی لازوال قربانیاں کوسراہا ہے ۔

انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر فرنٹیئرکانسٹیبلری کے شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

بعد میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.