Tuesday, 30 April 2024, 01:11:07 pm
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت یکساں موقف رکھتی ہیں، وزیراعلیٰ
March 29, 2024

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے یکساں موقف رکھتی ہیں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست بلوچستان میں شورش کے خطرات اور وجوہات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش کی کئی وجوہات ہیں تاہم حکومت اچھے نظم ونسق کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے گوادر اور تربت میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.