Friday, 26 April 2024, 04:09:41 pm
حکومت پنجاب کااٹھارہ ارب روپے کے ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ
March 29, 2020

File Photo

حکومت پنجاب نے صوبے میں پچیس لاکھ گھرانوں میں چارہزار روپے فی گھرانہ تقسیم کرنے سمیت اٹھارہ ارب روپے کے ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان احمد بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب لوگوں کے لئے دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں زیرحراست قیدیوں کی سزا نوے روز کے لئے معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.