پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ابتدائی طورپر صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی منظوری دی ہے ۔
لاہور میں بدھ کے روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یہ منصوبے شہروں کے قریب شروع کرنے اور کم لاگت میں بہترین گھر تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں گھروں کے ڈیزائن تیار کرنے کیلئے پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اورٹائون پلاننگ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔