سندھ ہائیکورٹ کے بارہ نئے ایڈیشنل ججوں نے بدھ کے روز کراچی میں حلف اٹھایا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا۔
ان ججوں کا تقرر ایک سال کی مدت کے لئے کیا گیا ہے اور اب سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔