Wednesday, 15 January 2025, 01:30:46 pm
 
گورنر ہائوس کراچی میں پہلی گورنرز کانفرنس کا انعقاد
January 12, 2025

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں گورنر ہائوس کراچی میں پہلی گورنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل، خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے لیکن ہمارا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کانفرنس پنجاب میں ہوگی جس کے بعد اس کانفرنس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔