Friday, 26 April 2024, 10:02:39 am
گلگت بلتستان اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح شہدائے کربلا کے چہلم کے فوراً بعد ہوگا، حفیظ
October 28, 2018

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان  اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح شہدائے کربلا کے چہلم کے فوراً بعد ہوگا۔

 انہوں نے یہ بات گلگت میں وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال، وزیر قانون اور نگزیب خان اور ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نئی عمارت جدید فنی تعمیر کا شاہکار ہے اور اس میں ارکان اسمبلی اور صحافیوں کےلئے تمام سہولیات ہوں گی۔

 انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا بل منظوری کے لئے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.