پاکستان نے شام میں ابو الدھور ایئربیس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور شامی عوام کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے شام کی بدلتی ہوئی صورتحال کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال کے تنازع کے بعد ملک کو اب استحکام، بحالی اور معمول کی زندگی کی طرف واپسی کے لیے آگے بڑھنے کا حقیقی موقع ملا ہے۔