بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے محکمہ مواصلات کی ڈائریکٹر JULIE KOZACK نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاف سطح کے معاہدوں کے بعد توسیعی فنڈ سہولت اور لچک و پائیداری کی سہولت کے تحت مجموعی طور پر دو ارب تیس کروڑ ڈالر کے قرضے تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر زمیں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ سال 25 ستمبر کو پاکستان کیلئے 37 ماہ پر محیط سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کی منظوری دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جائزے پر سٹاف کی سطح کا معاہدہ رواں سال 25 مارچ کو طے پایا تھا جبکہ اسی دن لچک اور پائیدار سہولت پر سٹاف کی سطح کا ایک اور معاہدہ بھی طے پایا تھا۔
اسی طرح پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد لچک اور پائیداری سہولت کے تحت ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔