''رب ذوالجلال کا احسان پاکستان'' کے موضوع پر آج جمعتہ الوداع کے روز اسلام آباد میں نیشنل یوتھ اور علماء کنونشن منعقد ہو رہا ہے۔
اس کنونشن کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام کیا جارہا ہے۔
پاکستان کا قیام لیلة القدر اور جمعتہ الوداع 1366 ہجری بمطابق 14اگست1947ء کو عمل میں آیا۔
تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
وہ اپنے خطاب میں پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کے کردار' نوجوانوں کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان کی اساس اور اس کی جغرافیائی' تذویراتی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔
نیشنل یوتھ کنونشن نوجوانوں کو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
تقریب میں نوجوانوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر تعلیم' روزگار' ڈیجیٹل معیشت اور کاروباری مواقع کے حوالے سے نوجوانوں کیلئے جاری حکومتی منصوبوں کو بھی اجاگر کریں گے۔