Sunday, 28 April 2024, 06:25:00 pm
حکومت کا ججوں کے خط پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
March 28, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک خط میں جو مسئلے اٹھائے ہیں حکومت نے ان کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بات وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو وزیراعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے ساتھ آج اسلام آباد میں ملاقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی ان کے ساتھ تھے ۔

وزیرقانون نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قواعد کے تحت ایک کمیشن قائم کیاجائے گا عدلیہ کی ایک غیرجابندار ریٹائرڈ شخصیت سے کمیشن کی سربراہی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی جائے گی۔وزیرقانون نے کہاکہ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ معاملہ کی تحقیقات ہوںگی اور اگر خط میں اٹھائے گئے مسئلے سچ ثابت ہوئے تو یہ بات یقینی بنائی جائیگی کہ آئندہ ایسے مسائل پیش نہ آئیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اجلاس میں واضح لفظوں میں کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کے عوام نے مجھے جو اختیاردیا ہے اس کے مطابق اپنی آئینی ذمہ داری ممکنہ حد تک بہتر انداز میں پوری کروں گا۔وزیرقانون نے کہاکہ وزیراعظم نے چیف جسٹس اور سینئرجج صاحبان کویقین دلایا کہ اداروں کی جانب سے ایک دوسرے کے دائرہ اختیا ر میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اوراسے یقینی بنانے کیلئے حکومت اپنا کردارادا کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.