Friday, 10 May 2024, 02:37:55 am
وزیر داخلہ کا چینی شہریوں کو جامع سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار
April 27, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں چینی شہریوں کو جامع سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج(ہفتہ) کو لاہور میں چین کے قونصل جنرلZHAO SHIREN سے ملاقات میں کہا کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

انہوں نے چینی قونصل جنرل کو سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے ایک خصوصی تحفظ فورس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.