Friday, 10 May 2024, 01:44:46 am
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
April 27, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

ریاض کے رائل ائیر پورٹ پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر عزت مآب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.