Tuesday, 13 May 2025, 12:19:20 pm
 
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رمضان المبارک میں100رعایتی مارکیٹس قائم کردی
March 28, 2023

سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سو کے قریب رعایتی نرخوں پر روز مرہ اشیا کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں مارکیٹس قائم کردی ہیں۔ ایک بیان میں سندھ کی یونیورسٹیز اور بورڈ کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف کارروائی جاری ہے اور پانچ سو بارہ کے قریب ناجائز منافع خوروں پر دو کروڑ روپیسے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نرخ نامے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔