Monday, 09 September 2024, 05:58:51 pm
 
پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کے انتظامات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا
November 27, 2023

پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہدزمان نےپیر کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا وفاقی اور فوجی اداروں کی پنجاب کو سموگ سے محفوظ بنانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے مصنوعی بارش کے مختلف طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں Cloud Seeding کی پہلی کوشش اگلے چار تا چھ ہفتے میں متوقع ہے۔حکام نے کہا دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت حتمی مراحل میں ہے اور اگلے چھ ہفتے میں لاہور کے چند مقامات پر Cloud Unionization کا طریقہ آزمایا جائیگا۔