پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں انچاس شہروں کے نکاس آب کے نظام پر کام کیا جائے گا۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے اخراجات پر قابو پانے کیلئے پانی کی فراہمی کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
مریم نواز نے تمام نئے پارک بنانے کے منصوبوں میں جھولوں اور کھیلوں کی سہولتوں کو لازمی شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔