وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزادجموںوکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے باصلاحیت طلبہ میں پانچ ہزار ’’ہونہاروظائف اور لیپ ٹاپس ‘‘تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعلیٰ ہونہار وظائف اور لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہونہار وظائف اور لیپ ٹاپس باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو بلاامتیاز میرٹ پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔