Friday, 26 April 2024, 02:27:26 pm
صوبے سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ حکومتی ترجیحات کا بنیادی حصہ ہے،جام کمال
November 27, 2019

 بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا بنیادی حصہ ہے۔

 وہ قومی احتساب بیورو بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اللہ خان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔

 جام کمال نے بدعنوانی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وسائل کا بہتر انداز میں استعمال ممکن بنایا جاسکے۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے وزیراعلیٰ کو اپنے ادارے کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.