Thursday, 18 April 2024, 06:02:27 am
نگران وزیراعلی پنجاب کاماڈل بازارکادورہ، مفت آٹافراہمی کے انتظامات کاجائزہ
March 27, 2023

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آج لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا۔

اِس موقع پر انہوں نے مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہری وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے تاریخی رمضان ریلیف پیکیج سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آٹے کی باوقار طریقے سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ضروری اشیاء کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانی چاہئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.