Friday, 26 April 2024, 11:31:45 am
صوبائی حکومت کی کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
October 25, 2020

خیبرپختونخوا حکومت نے کیلاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا مقصد چترال میں کیلاش کی تاریخی ثقافت کا تحفظ ہے۔ اس کااعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادا نے پاکستان کونسل برائے عالمی مذاہب کے ساتھ ایک یادداشت کے معاہدے پردستخط کرتے ہوئے کیا۔اتھارٹی کے قیام کا مقصد اس امرکویقینی بنانا ہے کہ وادی کے رہائشی علاقے میں کوئی غیرمنظور شدہ عمارت تعمیرنہ ہو اور قدیم قبائل کے لئے تعمیر کی جانے والی حکومتی سکیموں سے علاقے کی ثقافت کونقصان نہ پہنچے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیرزادا نے کیلاش کے مقامی افراد کو اپنی ثقافت سے منسلک رہنے پرسراہا جو اب حکومت کی طرف سے اور محفوظ کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.