Saturday, 27 April 2024, 10:06:16 am
حزب اختلاف کی جماعتوں کے پا س کوئی ایجنڈا نہیں :وزیراعلیٰ پنجاب
June 26, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پا س کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور کل جماعتی کانفرنس حزب اختلاف کے وسیع تر مفاد میں منعقد کی جارہی ہے۔ آج لاہور میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے دوران عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد عوا م کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.