Friday, 10 May 2024, 06:26:47 am
دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنایا
January 26, 2021

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منایا۔ جس کامقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے۔

یہ دن منانے کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط اورریاستی دہشت گردی کے خلاف آج احتجاجاً مکمل ہڑتال کریں۔

آزاد جموں و کشمیر میں آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے جس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غصب کر رکھا ہے۔یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں اور اس کی فوج بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.