وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلجیم سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں بیلجیم کے سفیر آئیڈس بالڈ وان ڈر گراچٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
مریم نواز نے کہا پاکستان بیلجیم کے ساتھ تعلیم ، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا نوجوان نسل کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی تربیت کی فراہمی کے علاوہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
بیلجیم کے سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا دونوں ممالک تعلیم ، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔