پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیاڈونگ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔
انہوں نے ٹیکنالوجی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی چین اقتصادی زون کے قیام کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروںکو مختلف سہولتیں دی جائیں گی۔
انہوں نے ڈیری مصنوعات اورزراعت کے شعبوں میں چین کی مہارت سے فائدہ حاصل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
چین کے سفیر نے پنجاب میں دہری اقسام کے بیجوں کی کاشت کو فروغ دینے کی تجویز دی اور کاشتکاری کے جدید طریقوں اور پانی کی بچت کے بارے میں ایک ہزار پاکستانی کسانوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی۔