Wednesday, 09 October 2024, 10:53:37 am
 
حکومت چھوٹے کسانوں کی مدد کیلئے پرُعزم ہے،مریم نواز شریف
September 25, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چھوٹے کسانوں کو امداد کی فراہمی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

 فیصل آباد میں کسان کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار کسانوں کو کارڈز دیئے جائیں گے جس کے ذریعے وہ سود سے پاک قرض اور بیجوں و کھاد پر اعانت حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد پنجاب بھر میں کسانوں کو خود مختار بنانا ہے۔