Saturday, 27 April 2024, 09:28:51 am
باجوڑ، راجگان ڈیم سے مزید3 لاشیں نکالنے کے بعد تلاشی کی کارروائی مکمل
July 25, 2021

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں راجگان ڈیم سے مزیدتین لاپتہ افراد کی نعشیں نکالنے کے بعد کامیابی سے تلاشی کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔تین نعشوں کے نکالے جانے کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والی تلاش کی اس کارروائی میں ریسکیو1122 کی پچیس غوطہ خوروں پر مشتمل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ بدھ کے روز راجگان ڈیم پر سیاحوں کی ایک کشتی ڈوب جانے کے بعد گیارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.