Friday, 26 April 2024, 07:44:31 pm
گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کی روک تھام کےلئےلاک ڈاون جاری
March 25, 2020

گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے گزشتہ تین روز سے لاک ڈاون جاری ہے۔

 تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹس بند ہیں،راولپنڈی اور گلگت بلتستان کےدرمیان بین الاضلاعی سطح پر اور شہروں کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے۔

 پاک فوج، پولیس، گلگت بلتستان سکاوٹس، پنجاب رینجرز کے دستے ،گلگت ،دیامر اور بلتستان ڈویژنوں میں گشت کررہے ہیں۔

 انتظامیہ لاوڈ سپیکروں کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور غیرضروری نقل و حرکت نہ کرنے کے اعلانات کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.