Thursday, 07 November 2024, 03:08:58 am
 
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح کردیا
February 25, 2024

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح کیا ہے جس سے زیرسماعت قیدیوں کو ویڈیولنگ کے ذریعے متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔سندھ کی عدالتی تاریخ میں ویڈیو لنک کی یہ سہولت ایک اہم اقدام ہے۔ویڈیولنک کی اس سہولت کی فراہمی کے نتیجے میں قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے لئے لانے اور لے جانے کے اخراجات میں بچت سمیت سکیورٹی خدشات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔