Sunday, 05 January 2025, 07:23:04 am
 
گورنر سندھ کا 5 لاکھ نوجوانوں کومفت جدید آئی ٹی کورسز کرانے کااعلان
January 02, 2025

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دوہزار پچیس کے دوران پانچ لاکھ نوجوانوں کو مفت جدید آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے گورنر ہائوس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے اقدام کے تحت صوبے کے عوام کو مزید مواقع مہیا کئے جائیں گے۔

گورنر نے کہا کہ گزشتہ سال مستحق افراد میں راشن کے نو لاکھ تھیلے تقسیم کئے گئے اور آئی ٹی کورسز میں پچاس ہزار نوجوانوں کو داخلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سال دوہزار پچیس میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جائینگے۔ پینے کے صاف پانی ،سستی بجلی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔