پنجاب کے چھ ڈویژنوں میں سموگ سے بچنے کے لئے تمام تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے۔یہ اعلان نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنوں میں سکول بند رہیں گے۔