Friday, 26 April 2024, 12:47:03 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں ڈینگی وائرس کا پھیلائوروکنےکیلئےموثراقدامات کی ہدایت
August 24, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور، راولپنڈی اورصوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں ڈینگی وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔آج لاہور میں ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے پھیلائو کے تدارک کیلئے وضع کردہ لائحہ عمل پرموثر عملدرآمد کیاجاناچاہیے ۔وزیراعلی نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں۔انہوں نے کہاکہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلئے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.