وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کراچی میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین ژو چیانگ کی قیادت میں آنے والے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعلیٰ نے شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کو سندھ میں بنیادی ڈھانچے اور سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سندھ کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔