Saturday, 25 July 2026, 03:28:25 am
 
گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
July 18, 2026

انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے آج کراچی میں گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

گورنر سندھ نے زراعت، دوا سازی، آلاتِ جراحی اور کھیلوں کے سامان کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔