Saturday, 25 July 2026, 03:30:39 am
 
وزیراعلیٰ سندھ کی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
July 20, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گرد عناصر، جرائم پیشہ افراد اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔