سندھ کے گورنر محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ قوم ہمیشہ اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج گورنر ہاؤس کراچی میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں قومی فخر اور طاقت کا باعث ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پیغامِ امن کمیٹی کے اقدام نے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔