Saturday, 25 July 2026, 02:15:11 am
 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں مزید تیز
July 24, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں اور بڑے پیمانے پر محاصرے، تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فوج، معاون فوجی دستوں اور پولیس نے سری نگر، اسلام آباد، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور سوپور میں حریت کارکنوں کے گھروں میں سرچ آپریشن کیے۔

اس دوران وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی تلاشی بھی لی گئی اور مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئیں۔

یہ نام نہاد سخت سکیورٹی اقدامات مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران دو مکانات مسمار کرنے اور تقریباً ساڑھے تین ہزار کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے ایک روز بعد کیے گئے ہیں۔

گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج نے کئی علاقوں میں اہلِ خانہ کو ہراساں کیا اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔