بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا علاقہ ہے اور بھارت نے اس علاقے کے عوام سے ہر حق چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی فوج، پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اپنے ہندوتوا نظریات قبول کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو کوئی دبا نہیں سکتا۔