Saturday, 25 July 2026, 02:16:58 am
 
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یومِ الحاقِ پاکستان منائیں گے
July 18, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل  یومِ الحاقِ پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور انیس جولائی انیس سو انتالیس کی جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے سرینگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر الحاق پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد میں ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ادھر حریت تنظیموں نے اس موقع پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی جبر سے بچائیں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔