Saturday, 25 July 2026, 02:14:04 am
 

مزید خبریں

 
حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جام کمال خان
July 24, 2026

وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت شفاف، اصولوں پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی طویل مدتی برآمدی حکمتِ عملی میں تیار مصنوعات میں اضافہ کرنے، برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، مصنوعات کی برانڈنگ کو بہتر کرنے اور عالمی تجارتی مراکز میں ملکی مصنوعات کی موجودگی کو وسعت دینے پرتوجہ دی گئی ہے۔