وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کی جہاز سازی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔
کراچی شپ یارڈ کو کمرشل جہاز سازی میں مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے کمرشل جہاز تیار کرے گا۔
بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کیلئے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔
ملکی جہاز سازی کے آرڈرز قومی شپ یارڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی شپ یارڈز پر انحصار کم ہونے سے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔ قومی شپ یارڈ کی بحالی سے انجینئرز اور ہنرمندوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملک بھر میں ہاربر کرافٹس کے معیار کو یکساں بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان علاقائی شپ بلڈنگ ہب بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔