پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بدستور برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی دو ارب اکتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ صرف رواں سال جون میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع پندرہ کروڑ چودہ لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی شعبہ، توانائی، خوراک، مواصلات اور تمباکو کے شعبے منافع کی منتقلی کے حوالے سے نمایاں رہے۔