خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور مؤثر بنا کر پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستانـترکیہ بزنس کانفرنس نے سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دیا۔
کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
کانفرنس کے دوران مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، نجی شعبے کے تعاون اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام ادارہ جاتی رابطہ کاری بہتر بنا کر سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کر رہا ہے۔