Monday, 06 May 2024, 02:18:03 am
وزیراعظم کا ملک میں اقتصادی استحکام لانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
April 24, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی اور ملک میں اقتصادی استحکام لانے کیلئے اجتماعی کوششوں پرزوردیا ہے۔

شہبازشریف نے آج کراچی میں وزیراعلی مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اور اب ہمیں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملکر کام کرناچاہیے ۔وزیراعظم نے کہاکہ غیرملکی وفود کے حالیہ دورے نیک شگون ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں اور سرحدی منڈیوں کے قیام سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورایران کے وفود کے دوروں سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔اس موقع پر سندھ کے وزیراعلی نے وزیراعظم کو صوبے کے مالی مسائل سے متعلق آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ا سکولوں کی بحالی، بیراجوں اور ٹھوس فضلے کے حوالے سے منصوبے وفاقی حکومت کی ضروری منظوری نہ ہونے کی وجہ سے زیرالتواء ہیں۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کو مالی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر مواصلات شرجیل میمن کی درخواست پروزیراعظم نے تین سو بسوں کے ایک پول میں ڈیڑھ سو بسیں دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کے فور آبی منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا مسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.