Sunday, 19 May 2024, 12:18:31 am
پاکستان اور سعودی عرب کی دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس پیرسے اسلام آباد میں شروع ہوگی
May 05, 2024

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔

سعودی عرب کا پچاس رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور مقامی کاروباری شخصیات سے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، کان کنی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف معاشی شعبوں کی تیس کمپنیاں بھی وفد کا حصہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.